May ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق کی اسلامی مزاحمت  کا مقبوضہ فلسطین میں تیل کی بندرگاہ عسقلان پر میزائلی حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں تیل کی بندرگاہ عسقلان پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع تیل کی بندرگاہ عسقلان میں ایک اہم ہدف کو، الارقب نامی ایک اپرگریڈڈ کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں کے بئر الصباح میں واقع نواتیم کے اڈے پر بھی ڈرون حملہ کیا ہے۔

مقبوضہ علاقوں میں ماضی کی کارروائیوں کے بعد اسلامی مزاحمت عراق نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔

اس گروہ نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں کرنے کے بعد ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے خلاف حملوں میں اضافے پر زور دیا تھا۔

گذشتہ سات مہینوں میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام کی سرزمین میں امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر دوسو چالیس سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی بہیمانہ جارحیت اور اس علاقے کے رہائشی، تعلیمی اور طبی مراکز اور علاقوں پر مسلسل بمباری کے بعد علاقے میں سرگرم ہر اسلامی مزاحمتی تنظیم نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جوابی اقدامات کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

ٹیگس