May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran

یمنی فوج نے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو مارب صوبے کے شہر "وادی عبیدہ" کے علاقے "الخصیف" میں مار گرایا گیا۔ بعض غیر سرکاری ذرائع نے اس ڈرون کو ایم کیو نائن ریپر ماڈل کا بتایا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ یمنی فوج نے امریکی ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل آٹھ مئی کو بھی یمن کے جیالوں نے ایک امریکی ڈرون شمالی یمن کے صوبے صعدہ میں مار گرایا تھا۔ یہ ڈرون طیارہ جنرل ایٹمکس کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کی قیمت بتیس ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔یمنی فوج نے نومبر میں بھی اسی نوعیت کے ایک ڈرون کو سرنگوں کیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے غزہ پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی حکومت کے لیے جانے والے متعدد امریکی، برطانوی اور صہیونی بحری جہازوں کو بھی اپنے نشانے پر لے رکھا ہے۔ یمنی فوج نے واضح کیا ہے کہ اس کے اس قسم کے اقدامات اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کا خاتمہ اور جنگ بندی کا نفاذ نہیں ہوجاتا۔

ٹیگس