May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے غزہ میں صیہونی غاصب فوجیوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں.

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہےکہ ہمارے مجاہدین نے رفح پاس کے اندر موجود صیہونی فوجیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ سرایا القدس نے بھی اعلان کیا ہےکہ اس نے صیہونی فوجیوں اور ان کے فوجی سازوسامان کو مشرقی جبالیا کے نزدیک واقع کوہ الکاشف میں راکٹوں سے نشانہ بنایاہے۔
سرایا القدس نےمزید کہا کہ ٹی بی جی راکٹ کے ذریعے مشرقی جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی رات کو بھی غزہ میں اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیاہے کہ صیہونی حکومت کے بیان میں کہا گيا ہےکہ یہ فوجی، غزہ میں ایک دھماکےمیں مارا گيا ہے۔

ٹیگس