May ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • لبنان پر اسرائیل کا حملہ، 1 مجاہد شہید

حزب اللہ نے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک مجاہد قدس شریف کے راستے میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ ​​میں شہید ہو گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمت نے جمعے کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ حسین خضر مہدی نے جو 1962 میں جنوبی لبنان کے علاقے النجاریہ میں پیدا ہوئے، قدس کی راہ میں جام شہادت نوش فرما لیا۔

Image Caption

 

حزب اللہ کے اس مجاہد کی شہادت کی خبر کا اعلان آج صبح جنوبی لبنان کے علاقے "النجاریہ" پر اسرائیلی جنگجوؤں کے حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس حملے کے بعد لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اس حملے میں دو شامی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

اس حملے کے چند گھنٹے بعد خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے "عین زییتم" پر بھاری میزائلوں سے حملہ کیا۔

ٹیگس