Jun ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی بندرگاہ ایلات میں صیہونی فوجی اڈے پر عراق کی تحریک اسلامی کا ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایلات بندرگاہ میں ایک اہم ہدف کو کئی ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ جاری رکھنے، غزہ کے باشندوں کی مدد کرنے اور صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کے جواب میں عراقی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کئی ڈرونز سے ایلات بندرگاہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اس سے قبل کئی مواقع پر ایلات بندرگاہ پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔ اس مزاحمتی گروہ نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پٹی پر حملے جاری رہے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں اور تیز کر دے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل عراق میں موجود 90 امریکی ٹھکانوں پر 243 بار، مقبوضہ علاقوں میں 65 بار اور شام میں 88 بار حملے کیے ہیں۔

ٹیگس