بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i434074-بحیرہ_احمر_میں_امریکی_بحری_جہاز_پر_یمنی_فوج_کا_حملہ
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں تین امریکی بحری جہازوں کو اپنےحملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں تین امریکی بحری جہازوں کو اپنےحملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرے گی تب تک وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جانب جانے والے ہر بحری جہاز کو بحیرہ احمر میں اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہے گی۔