Jun ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکہ مثبت رویہ اختیار کرے تو معاہدہ ہوسکتا ہے، اسامہ حمدان

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک نے جمعے کے روز اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن مثبت انداز میں کام کرے اور قابض حکومت کا ساتھ نہ لے تو ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما "اسامہ حمدان" نے "CNN" کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت غزہ سے نکل جائے تاکہ فلسطینی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی قبولیت کے سلسلے میں ہمیں صیہونی حکومت کی طرف سے واضح موقف کی ضرورت ہے۔ حمدان نے کہا کہ نہ تو ہمیں اور نہ ہی کسی اور کے پاس غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات ہیں۔
اسے پہلے تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کو جنگ بندی معاہدے کے حصول میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ تحریک حماس نے امریکی وزیر خارجہ کے ان بیانات کی بھی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے تحریک مزاحمت کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے حصول میں رکاوٹ قرار دینے کی کوشش کی تھی۔

ٹیگس