Jul ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں اور توپخانہ بٹالین پر ڈرون حملہ، کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

لبنان کی تحریک حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور اس حکومت کی توپخانہ بٹالین کی کمان پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو متعدد خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ  نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کابری کے جنوب میں ایک سو چھیالیسویں یونٹ سے وابستہ آرٹلری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر کئی ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ اس تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں فلسطین کی پائیدار قوم کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت ميں ، خودکش ڈرون کے ذریعے صیہونی فوج اور افسروں کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے کہ جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے آج صبح المالکیہ بیس میں تکنیکی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ صہیونی میڈیا نے بھی مغربی الجلیل کے علاقے کابری میں ڈرون دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس