Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اربعین پیدل مارچ شروع، پہلا حسینی قافلہ کربلا کی جانب روانہ

اربعین امام حسین علیہ السلام میں پیدل چل کر خود کو کربلا پہنچانے والا پہلے قافلے نے، جنوبی عراق کے سرحدی علاقے راس البیشہ سے کربلائے معلی کی جانب پیادہ روی شروع کردی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بصرہ میں واقع راس البیشہ علاقہ ، کربلائے معلی سے چھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور زائرین امام حسین علیہ السلام دلدلی اور دشوار گذار راستوں کو عبور کرتے ہوئے اگلے دو ہفتوں میں یا زیادہ سے زیادہ اگلے بیس دنوں میں خود کو کربلائے معلی پہنچائيں گے-

عراق کے مختلف صوبوں سے کربلا کی طرف مشی یا پیادہ روی کا آغاز کرنے والے حسینی عزاداروں کی تعداد میں گزشتہ برسوں کی بہ نسبت اضافہ ہوا ہے۔

راس البیشہ کے علاقے سے اربعین حسینی کے زائرین کی کربلا کی جانب پیدل سفر شروع ہونے کی تصاویر شائع ہونے کے ساتھ ہی دیگر ممالک کے زائرین نے بھی اپنے ممالک میں زائرین کی کربلا کی طرف روانگی کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کی ہیں، ان میں سے ایک ویڈیو میں ہندوکش کے سخت و دشوار پہاڑی راستوں میں بہت سے نوجوانوں کو دکھایا گیا ہے کہ جنہوں نے حسینی پرچم اٹھائے اپنی حسینی واک کا آغاز کیا ہے۔

ٹیگس