غرب اردن پر صیہونی جارحیت جاری
صیہونی حکومت نے غرب اردن کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی غرب اردن پر ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا. فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کے مشرقی حصے میں واقع بلاطہ کیمپ پر ڈرون حملے میں دو فلسطینی جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی مجاہدین نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے صیہونی فوجیوں کا جم کر مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپيں شروع ہوگئیں۔ اسی سلسلے میں تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے صیہونی فوجیوں کو کلاشنکوف اور دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کو جانی نقصان ہوا ۔
اس بریگيڈ نے بلاطہ کیمپ کے مختلف محوروں پر دستی بم پھینک کر بھی صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ شب شہر نابلس کی بیت فوریک گذرگاہ پر حملہ کیا اور بولڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور کچھ گھنٹوں بعد اس علاقے سے پسپائی اختیار کر لی۔غاصب صیہونی فوجیوں نے شمال مغربی طولکرم کے محلوں پر حملہ کر کے دونوجواں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل سے بھی دس صیہونی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ۔