صیہونی حکومت دوحہ مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار، حماس کا بیان
دوحہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو امن معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں اور امریکہ سنجیدہ کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق حماس نے صیہونی حکومت کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بنی ہے۔ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے۔
انہوں نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔ بدران نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔
دوحہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صیہونی رہنما، نیتن یاہو پر تنقید کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم ایہود براک نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی شرائط قیدیوں کے تبادلے کا عمل مزید موخر کرنے کا سبب بنیں گی۔