بنگلادیش میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان، عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس
Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر یونس نے ملک میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں اصلاحات کے بعد انتخابات کرائے جائيں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حالات کو معمول پر لاتے ہوئے اصلاحات شروع کریں گے۔ پروفیسر یونس نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، عدلیہ اور سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز اور میڈیا میں بھی اہم اصلاحات لائیں گے اور اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔
پروفیسر یونس کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نے وعدہ کیا کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔