Aug ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • سرایا القدس کے کمانڈر کی شہادت

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ اس کی فوجی شاخ سرایا القدس کے کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فوجی شاخ سرایا القدس کے کمانڈر «یزن المسلمانی» پیر کی صبح غرب اردن میں ایک بم دھماکے میں شہید ہو گئے۔

جہاد اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ یزن المسلمانی غاصب صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بم بنانے کے دوران شہید ہو گئے۔

فلسطینی مجاہدین غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

ٹیگس