Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران اور اردن کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور اردن کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور باہمی تعلقات سمیت مختلف علاقائی اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تفصیلات کے مطابق اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس گفتگو میں انہوں نے غزہ اور غرب اردن میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور غرب اردن میں کشیدگی جلد سے جلد ختم ہونا چاہیے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں غاصب صیہونی حکومت کو اس علاقے میں جنگ اور کشیدگی اور اس میں اضافے کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں کے فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کےلئے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے چاہئيں۔ یاد رہے کہ اردنی وزیر خارجہ نے چار اگست کو ایران کا بھی دورہ کر کے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی تھی جس میں غزہ اور دوطرفہ تعلقات جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی تھی۔

ٹیگس