Sep ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بحیرہ احمر میں اس بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اس بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر بحیرہ احمر میں بحری جہاز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی شب یمنی فوج نے تجارتی جہاز BLUE LAGOON پر میزائل اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔ مذکورہ جہاز یمنی فوج کے انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی بندرگاہوں کی طرف جا رہی تھی۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون طیاروں نے جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت ختم ہونے تک بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ٹیگس