Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسامہ حمدان

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنے جائز مطالبات سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کے حامی یورپی ممالک اور امریکہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کو صہیونی حکومت کی شرائط تسلیم کرنے اور اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر رہے ہیں تاہم حماس کے رہنماؤں نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ فلسطینی اپنے جائز مطالبات سے کبھی عقب نشینی نہیں کریں گے۔
حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود کو صلح کا حامی قرار دیتا ہے لیکن ابھی تک اسرائیل پر کسی قسم کا دباو نہیں لگایا ہے۔
اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ہونے والے صلح کے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن نیتن یاہو پر صلح قبول کرنے کے لئے کوئی دباو نہیں ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کسی نئی تجویز کو قبول نہیں کرے گی۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ نیتن یاہو کو اس معاہدے کو تسلیم کرنا پڑے گا جس کو پہلے ہی حماس نے تسلیم کیا ہے۔

ٹیگس