حزب اللہ کی اسرائیل کی فوجی چھاؤنی المالکیہ پرزبردست گولہ باری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i436881-حزب_اللہ_کی_اسرائیل_کی_فوجی_چھاؤنی_المالکیہ_پرزبردست_گولہ_باری
حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی اسرائیل کی فوجی چھاؤنی المالکیہ پرزبردست گولہ باری

حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطین کی ثابت قدم قوم کی حمایت میں اسلامی استقامت کے مجاہدین نے پیر کی شام المالکیہ فوجی چھاؤنی میں صیہونی دشمن کے فوجیوں پر گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے پیر کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں دشمن صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو گیارہ بار میزائلی حملے کا نشانہ بنایا تھا. غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان ، صیہونی فوجیوں کی بڑی تعداد شمالی مقبوضہ فلسطین میں الجھائے رکھنے اور غزہ میں اسلامی استقامت پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف کارروائياں انجام دے رہی ہے ۔