افریقی ملک مالی میں القاعدہ کا دہشت گردانہ حملہ، 70 افراد ہلاک
Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
افریقی ملک مالی میں القاعدہ کے دہشت گردانہ حملے ميں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سیکیورٹی اور سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک گروپ نے مالی کے دارالحکومت بماکو پر حملہ کرکے تقریباً 70 افراد کو ہلاک کر دیا۔ القاعدہ سے وابستہ جے این آئی ایم گروہ کے دہشت گردوں نے منگل کو بماکو میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور ایک ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔
القاعدہ کے اس گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مالی کی حکومت نے باضابطہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن خطے کے سفارتی اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایک اور نامعلوم ذریعے نے بتایا کہ سیکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے اتنی مقدار میں بستر فراہم نہيں ہے۔