Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran

صیہونی فوج نے لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح مشرقی لبنان میں واقع بعلبک، دورس، الجمالیہ، بریتال، امہر، شعث کے علاقوں نحلہ روڈ نیز بقاع کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ضاحیہ کے علاقے الغبیری میں واقع چھ منزلہ عمارت کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔ المیادین ٹی وی کے مطابق اس عمارت کی تین منزلیں منہدم ہوگئی ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں پانچ سو اٹھاون لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں پچاس بچے اور چورانوے خواتین شامل ہیں۔ لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایک ہزار آٹھ سو پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے بھی صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع صیہونی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس