Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  •  اسرائیل کے اہم مرکز پرعراقی مزاحمت کا جدید ترین کروز میزائل سے حملہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج جمعے کو جولان کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے جوانوں نے جارح صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی اور لبنانی عوام کے قتل عام کے جواب میں اور ان کی حمایت میں، غاصبوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے آج جمعے کو دوسری بار جولان کی پہاڑیوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس بیان میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اپنے حملے جاری رکھنے پر تاکید کی ہے- عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج جمعے کی صبح مقبوضہ جولان میں ایک ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ "الارقب" کروز میزائل کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

ارنا کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ اور لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں اس گروہ نے ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت میں، قابضین کے خلاف حملوں میں شدت لانے پر زور دیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ عراقی میڈیا کے حوالے سے ارنا نے خبر دی ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے آج جمعے کو مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم ہدف پر بھرپور حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ایک جدید کروز میزائل الارقب کے ذریعے کیا گيا ہےعراق کی اسلامی مزاحمت کے اعلان کے مطابق یہ حملہ عام شہریوں کے خلاف غاصبوں کے جارحانہ حملوں کے جواب میں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کیا گيا ہے۔

ٹیگس