انا للہ و انا الیہ راجعون: سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437427-انا_للہ_و_انا_الیہ_راجعون_سید_حسن_نصراللہ_شہید_ہوگئے
سحر عالمی نیٹ ورک دنیا بھر کے حریت پسندوں کو ان کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • انا للہ و انا الیہ راجعون: سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے

سحر عالمی نیٹ ورک دنیا بھر کے حریت پسندوں کو ان کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی جان اسی راہ میں نچھاور کر دی۔

سحر عالمی نیٹ ورک دنیا بھر کے حریت پسندوں کو ان کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔