Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری، مزید 6 فلسطینی شہید

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے کہ جس میں فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے التفاح میں اس اسکول پر بمباری کردی جس میں فلسطینی پناہ گزیں، پناہ لئے ہوئے تھے۔ اس بمباری میں چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر 2023 سے مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے جعلی اور غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام شروع کر رکھا ہے اور یہ سارے جرائم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کے سائے میں انجام پا رہے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہداء کی تعداد اکتالیس ہزار چھ سو پندرہ اور زخمیوں کی تعداد چھیانوے ہزار چار سو کے قریب ہوگئی ہے۔

ٹیگس