لبنان: دہشتگرد صیہونی حکومت کی بیروت کے الجناح علاقے پر بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i437550-لبنان_دہشتگرد_صیہونی_حکومت_کی_بیروت_کے_الجناح_علاقے_پر_بمباری
لبنانی ذرائع نے بیروت کے الجناح علاقے میں صیہونی حکومت کے حملے میں تین افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • لبنان: دہشتگرد صیہونی حکومت کی بیروت کے الجناح علاقے پر بمباری

لبنانی ذرائع نے بیروت کے الجناح علاقے میں صیہونی حکومت کے حملے میں تین افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بیروت کے الجناح علاقے پر دو بار بمباری کی ہے۔ المنار ٹی وی نے بھی جنوبی لبنان کے شہر الخیام پر صیہونی حکومت کی توپوں کے حملے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مارون الرائس، دبین اور بلاط کالونیوں، الریحان پہاڑیوں نیز جنوبی لبنان میں واقع شہر النبطیہ پر بمباری کی ہے۔ صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کئے ہيں جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہيں۔