حیفا میں صیہونی مخالف آپریشن اورتل ابیب میں بڑے پیمانے پر آتش سوزی
خبر رساں ذرائع نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور حیفا کے علاقے بردس حنا کرکور میں صیہونی مخالف آپریشن کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ذرائع نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
دریں اثنا صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب کی رافنو حنانال اسٹریٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے، جہاں پر بہت سے گودام ہیں-ان ذرائع نے تل ابیب میں ایک تجارتی کمپلیکس کو اڑانے کی سازش کے الزام میں مقبوضہ علاقوں کے اندر کئی نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی ہے۔
اسی دوران ایک صہیونی میڈیا نے حیفا کے علاقے بردس حنا کرکور میں سرد ہتھیاروں سے مسلح کارروائی کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
در ایں اثنا اسرائیلی اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حیفا کے جنوب میں سرد ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال لایا گیاہے۔