امریکہ نے ایران کی میزائل طاقت کا غلط اندازہ لگایا اب خمیازہ بھگتے ، سابق سی آئی اے افسر
Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
سی آئی اے کے ایک سابق تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی میزائل طاقت کا غلط اندازہ لگایا اور اب وہ اس کی قیمت چکا رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: امریکی سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ امریکہ کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی ایران کی طاقت خاص طور پر اس کی بیلیسٹک میزائل طاقت کا صحیح اندازہ لگانے میں ناکام رہے اور اس کے نتیجے میں ایران اس بات پر قادر ہو گا کہ امریکی فوجی اڈوں اور صیہونی تنصیبات پر طویل عرصے تک حملے جاری رکھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel