Mar ۰۳, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ترجمان وزارت خارجہ: مزید ڈراؤنے خواب جنگ کے شعلے بھڑکانے والوں کے انتظار میں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مزید ڈراؤنے خواب جنگ کے شعلے بھڑکانے والوں کے انتظار میں ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسما‏عیل بقائی نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس جنگ میں اپنے دفاع کی حالت میں ہے اور ہمسایہ ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر حملے اسی وجہ سے ہیں اس لیے کہ دشمن نے ایران پر جنگ مسلط کی ہےاور وہ ہمسایہ ممالک کے وسائل و امکانات کو ایران کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

انھوں نے ایران امریکہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طے پایا تھا کہ پیر کے روز ٹیکنیکل مذاکرات ہوں گے لیکن اس سے دو دن پہلے ہی اس نے ایران پر حملہ کر دیا لیکن دنیا پر واضح ہو گیا کہ دشمن کا ہدف و مقصد شروع سے ہی جنگ تھا نہ کہ مذاکرات، اور ایران کا ایٹمی پروگرام صرف ایک بہانہ تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران دشمن کو جواب دینے کے لیے اپنی توانائی اور طاقت استعمال کر رہا ہے اور جنھوں نے مغربی ایشیا میں جنگ شروع کی ہے وہ مزید ڈراؤنے خواب دیکھیں گے۔

ٹیگس