جرمنی اپنے موقف پر نظرثانی اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بند کرے : جہاد اسلامی
جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف جرمن وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے ایک سخت بیان میں جرمن وزیر خارجہ کے بیان کی کہ جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع میں فلسطینیوں کو قتل کرنے کا حق رکھتا ہے، شدید مذمت کی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ کا بیان عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی توجیہ پیش کرنے کے مترادف ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کرے اور غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنا بند کرے اس لئے کہ غاصب صیہونی حکومت، وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اور اسے یورپ و امریکہ کی حمایت سے اپنے جرائم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے جس کی بنا پر وہ اور زیادہ گستاخ ہو گئی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے تاکید کی ہے کہ جرمن حکومت کو ان ملکوں کی طرح کہ جنھوں نے اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی بند یا محدود کر دی ہے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنا بند کر دینا چاہیے۔