سنوار کی شہادت پر احتجاج کی دعوت، حماس کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438048-سنوار_کی_شہادت_پر_احتجاج_کی_دعوت_حماس_کا_بیان
یحیی السنوار کی شہادت کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے مسلمانان عالم سے صیہونیوں کے خلاف خشم ریلی نکالنے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۵:۰۲ Asia/Tehran
  • سنوار کی شہادت پر احتجاج کی دعوت، حماس کا بیان

یحیی السنوار کی شہادت کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے مسلمانان عالم سے صیہونیوں کے خلاف خشم ریلی نکالنے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان مین مسلمانان عالم سے اس تحریک کے سربراہ یحیی سنوار کی غائبانہ نماز ادا کرنے اور صیہونیوں کے خلاف خشم ریلی نکالنے کی اپیل کی ہے۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسلامی استقامتی تحریک کہ جس کا دل بیت المقدس اور مبارک مسجدالاقصی ہے آپ کو تمام مساجد اور دنیا بھر کے اسلامی مراکز میں نماز ادا کرنے کی دعوت دیتی ہے۔