Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا حیفا بندرگاه پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے خیبر آپریشن میں "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ حیفا بندرگاہ پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی  شہر حیفا کی بندرگاہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے لبیک یا نصراللہ کے نعرے کے ساتھ حیفا کے جنوب مشرقی نشریم فوجی اڈے پر میزائلوں اور ڈروں طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حزب اللہ لبنانی عوام اور اپنی سرزمین کی حفاظت میں کامیاب ہوگی۔

ٹیگس