تل ابیب پر سوپر سونک میزائل حملہ مکمل طور پر کامیاب: یمنی فوج کا اعلان
Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی تل ابیب کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے اس فوجی کارروائی کے تحت تل ابیب کے مشرق میں واقع صیہونیوں کے ایک اہم فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سوپر سونک میزائل امریکی اور اسرائیلی فضائی دفاعی سسٹموں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے ٹارگیٹ سے ٹکرا گیا۔ یحیی سریع نے مزید کہا کہ یہ کارروائی، صیہونیوں کے خلاف جنگ میں شدت لانے کے پانچویں مرحلے کے تحت انجام دی گئی جس کا مقصد طوفان الاقصی کارروائی اور فلسطینی اور لبنانی عوام اور ان کے استقامت کی حمایت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے محاصرے اور لبنان پر جارحیت کے خاتمے تک صیہونی دشمن پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔