لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 11 صحافی شہید
لبنان کے وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11 صحافی اور 163 طبی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 11 صحافی شہید جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک صیہونی حکومت کے لبنان کے ہسپتالوں پر 55 حملوں کو دستاویزی شکل دی ہے جن میں سے 36 ہسپتالوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور آٹھ ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک طبی عملے کے 163 افراد شہید جب کہ 272 زخمی ہوچکے ہیں۔
لبنان کے وزیر صحت نے تاکید کی کہ عالمی برادری کو اس معاملے میں جوابدہ ہونا چاہیے اور صیہونی حکومت کے حملوں کی صرف مذمت کرنا کافی نہیں ہے۔