Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے سفاکانہ کارروائیوں کی تمام حدیں پار کردیں

غزہ کے شمال میں واقع بیت لاہیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی جائے پناہ پر مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں پینتالیس فلسطینی شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: غزہ میں حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی، ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کو زخمیوں تک پہنچنے نہیں دے رہے ہیں۔

دریں اثنا مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے اتوار کو ایسی حالت میں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو بیت لاہیہ میں جارحیت کا نشانہ بنایا ہے کہ امدادی کارکنوں پر صیہونی فوج کے حملوں کے باوجود امدادی کارکن لوگوں کو ملبے تلے سے نکالنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو امداد پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے بھی اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں پر صیہونی حملہ نہایت ہولناک ہے ۔

صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے اسی طرح غزہ کے جنوب میں رفح پر بھی بمباری کی جبکہ جبالیا کیمپ اور البریج علاقے کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

ٹیگس