Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran

مراکش کے شہر کاسابلانکا کے ہزاروں شہریوں نے فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق مراکش کے فوجی دستوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے بدھ کے روز مراکش کی پارلیمنٹ میں اپنی نفرت انگیز تقریر کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو وحشی گروپ قرار دیا تھا۔ میکرون نے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اسرائیل کے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی تھی۔ مراکش کے عوام نے اس سے پہلے بھی متعدد بار احتجاجی ریلیاں نکال کر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس