صیونیوں کے ہاتھوں ایک ہفتے کے دوران ۳۰ نسل کشی کے واقعات، سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ اور لبنان پر صیہونیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں 1300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پٹی اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی تازہ فوجی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں ہفتے نسل کشی کی تیس سے زیادہ کارروائياں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں ایک ہزار تین سو فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے دوران اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ صہیونیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں کسی بھی قسم کے کھانے پینے اور طبی آلات کے داخلے کو روکا اور اس علاقے کو آگ لگا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن فوجی جنگ میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ اس وجہ سے وہ عام شہریوں کو مارنے لگتا ہے۔