مقبوضہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش
Nov ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے متعدد علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل اور راکٹ حملے کیے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے مقاومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات اور مراکز پر حملے کیے ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی بحریہ کے اہم مرکز اور نگرانی کے لئے استعمال ہونے والے اڈے اسٹیلا مریس پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مجاہدین نے حیفا کے جنوب مشرق میں واقع ہوائی اڈے اور فوجی مرکز رامات ڈیوڈ پر کئی میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق مارون الراس اور مرگلیوت میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔