حزب اللہ لبنان نے جنوبی تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں حزب اللہ کے ڈرون کے داخل ہونے کے بعد نیس تسیونا اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دوسرے مرکزی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:صیہونی فوج نے بھی تصدیق کی ہےکہ ایک مشکوک شے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مرکزی علاقوں میں داخل ہوئی ہے۔صیہونی ویب سائٹ واللا نے بھی لکھا ہےکہ خطرے کے سائرن بجنے کے بعد جی پی ایس سسٹم غیر فعال ہوگیا۔
صیہونی روزنامہ اسرائيل ہیوم نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ڈرون رحوفوت اسکوائر کے قریب جنوبی تل ابیب کے قریب گرا ہے۔
معاریو نے بھی لکھا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والا ڈرون مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی مشرقی سمت سے فائر کیا گيا ہے۔