Nov ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کے حملے، صیہونیوں کو بھاری نقصان

حزب اللہ لبنان نے صیہونی دہشتگردوں کے اندھادھند اور بہیمانہ حملوں کے جواب میں انکے کئی اڈوں اور اکٹھے ہونے کی جگہوں کو نشانہ بنایا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے اتوار کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آج مقامی وقت کے مطابق صبح چھے بچے اُس نے صیہونی حکومت کے معالیہ گولانی اڈے میں ہارمون آٹھ سو دس بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر راکٹ داغے ہیں۔ بیان کے مطابق صبح ساڑھے چھے بجے حزب اللہ نے الخیام علاقے میں صیہونی دہشتگردوں کے ایک جھنڈ کو نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ حیفا شہر کے شمال میں واقع کریوت نامی علاقہ بھی سوا دس بچے حزب اللہ کے میزائل کا نشانہ بنا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عکا اور کریوت میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ المیادین کے نامہ نگار نے بھی چند گھنٹے قبل جنوبی لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی جانب متعدد راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کریوت میں پندرہ مقامات پر دھماکے ہوئے اور ایک میزائل کفَار مساریک کے علاقے میں گرا۔

ٹیگس