جبالیا میں 30 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت
ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں 30 صیہونی فوجی اور افسران ہلاک ہوئے ہیں
سحر نیوز/ عالم اسلام:شمالی غزہ کے جبالیا کیمپ میں 5 اکتوبر 2024 سے اب تک 30 صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بھی بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی غزہ میں اس کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن میں کفیر بریگیڈ کا ایک کیپٹن رینک کا فوجی افسر بھی شامل ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کیپٹن یوگف بازی اور نوعم ایتان نامی ان دونوں صہیونی فوجیوں کا تعلق کفیر بریگیڈ کی نحشون بٹالین سے تھا ۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک اور صیہونی فوجی فوجی جبالیا میں تازہ لڑائی میں سخت زخمی ہوا ہے ۔
صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ کیپٹن یوگف بازی، صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے سابق وزیر آئزنکوت کا بھتیجا تھا۔
ان صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا ایسی حالت میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایک صیہونی میڈیا نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ ميں 400 سے زائد دنوں سے جاری جنگ میں 2 ڈیویژن صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں ۔
اس رپورٹ صیہونی فوج میں ہزاروں فوجیوں کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائيلی حکومت کی سبھی مشکلات کی اصل وجہ نتن یاہو کا اقتدار میں باقی رہنے کا اصرار ہے۔