Dec ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے انتظام کے بارے میں فتح اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، المیادین

المیادین نیٹ ورک نے غزہ کے انتظام کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات دوران فتح اور حماس کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس معاہدے کے مطابق غزہ کا انتظام چلانے کے لیے ایک سپورٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کر ے گی۔

غزہ سپورٹ کمیٹی 10 سے 15 قومی شخصیات پر مشتمل ہوگی۔

المیادین کے مطابق اس کمیٹی کی سرگرمیاں قاہرہ میں تمام فلسطینی دھڑوں اور گروپوں کے اجلاس کے بعد شروع ہوں گی تاکہ اس کی تشکیل کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جاسکے۔

ٹیگس