جنگی قیدیوں کی بابت حماس کا انتباہ + ویڈیو
Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
حماس نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکام اپنے جنگی قیدیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت میں صیہونی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو تمام صیہونی قیدیو کو جان کا خطرہ لاحق ہونے کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔ تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جارحیت میں اب تک تینتیس صیہونی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور یہ سبھی صیہونی قیدی صیہونی فوج کی جارحیت میں ہلاک ہوئے ہیں۔
تحریک حماس نے باقی بچے صیہونی قیدیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے بارے میں سخت خبردار کیا اور کہا کہ قبل اس کے کہ نیتن یاہو کے جنگی جنون میں ان قیدیوں کی بھی جان چلی جائے ضروری اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔