شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت؛ حماس کا بیان
Dec ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
حماس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کو علاقے کی اقوام کے خلاف اس کے جرائم کا تسلسل قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس کو اس علاقے کی اقوام کو جھکانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا تسلسل بتایا ہے۔
حماس نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیتوں، جنوبی شام میں اس کے جرائم اور پبلک مقامات پر وحشیانہ حملوں نیز لوٹ مار کی مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ دشمن صیہونی حکومت علاقے کی اقوام کے خلاف وحشیانہ جرائم سے انہیں جھکانے اور ان پر اپنےغاصبانہ معاملات مسلط کرنا چاہتی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ ان حالات میں عرب قوم اور امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجائے اور اس کی جارحیتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے۔