Nov ۳۰, -۰۰۰۱ ۰۰:۰۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونیوں کی درندگی جاری، متعدد فلسطینی شہید

غزہ کےمختلف علاقوں پر جارح صیہونی فوج کے لڑاکے طیاروں کے حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے-

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے مختلف علاقوں پر گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران جارح صیہونی طیاروں کی بمباری کےنتیجےمیں ساٹھ فلسطینی شہید ہوگئے-قابض فوج کے تازہ ترین فضائی حملوں میں مرکزی غزہ کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء مرکزی غزہ کے ہی المغازی کیمپ میں بھی ایک گھر پر حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے اب تک چوالیس ہزار سات سو تیئیس فلسطینی شہید اور ایک لاکھ چھ ہزار ایک سو چونتیس زخمی ہوئے ہیں۔
اس حکومت کے فضائی حملوں کے ساتھ ہی، قابض صہیونی افواج غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے مغرب میں بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا نے بھی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً دس لاکھ فلسطینی پناہ گزیں اس موسم سرما میں سردی اور بارش کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے اور بحران کو بڑھنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس