شام پر صیہونی فوج کے حملے
صیہونی جنگی طیارے شام کے مختلف شہروں پر مسلسل حملے کر رہے ہيں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی جنگی طیاروں نے حماہ کے مغربی مضافات میں واقع المصیاف ، شمالی درعا کے محجہ گاؤں میں ہتھیاروں کے گودام، مشرقی حمص میں فوج کی سترہویں ڈویژن کے اسلحہ خانے اور شنشار میں فوجی ساز و سامان کے گودام پر اکسٹھ بار فضائی حملے کئے ہيں۔خبروں کےمطابق مشرقی حلب کے السفیرہ علاقے میں واقع اسلحے کے ایک کارخانے اور حمص کے مشرقی مضافات میں شامی فوج کی ایک چھاونی پر بھی صیہونی جنگي طیاروں نےکئی بار بمباری کی۔شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے دمشق کے مضافات میں واقع صیدنایا جیل کے اطراف بھی بمباری کی ہے۔العربیہ ٹی وی چینل نے بھی شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب قاسیون پہاڑی پر واقع اسلحہ خانے پر بمباری کی ہے۔شام میں حکومت مخالف مسلح تنظیمیوں نے ستائس نومبر کو بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے مقصد سے حملوں کا آغاز کیا تھا اور آٹھ دسمبر کو انہوں نے دمشق پر اپنے قبضے اور بشار اسد کے ملک سے چلے جانے کا اعلان کیا۔صیہونی فوج شام کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک کے جنوب خاص طور پر قنیطرہ میں داخل ہو گئی ہے اور اس نے کئي علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔