غزہ کے اسپتال صیہونی دہشتگردوں کے نشانے پر، اسپتال کو نذر آتش کرنا جنگی جرم ہے؛ حماس کا بیان
غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے جاری جرائم اور شدید بمباری کا سلسلہ جس میں ہر روز دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو رہے ہيں اور بڑے پیمانے پر قحط و تباہی ہو رہی ہے چار سو انچاسویں روز بھی جاری ہے -
سحرنیوز/عالم اسلام: شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر صیہونی فوج کے حملے میں میڈیکل عملے کے کئی افراد آگ میں جل کر شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ پٹی میں کمال عدوان اسپتال پر یلغار کے بعد اسپتال کے عملے اور مریضوں کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد اسپتال کی عمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بعض افراد زندہ جل کر شہید ہوگئے۔
تحریک حماس نے بھی جمعے کی شام اپنے بیان میں کمال عدوان اسپتال کو نذرآتش کرنے کو جنگی جرم قرار دیا کہ جو عالمی اداروں کی بےحسی اور غزہ میں نسل کشی میں امریکہ کی شمولیت اور اس کے ساتھ صیہونی حکومت کی مکمل ہماہنگی و یکجہتی کے ساتھ انجام پارہا ہے۔