اسرائیل اپنی حرکتوں سے باز آنا والا نہیں
اقوام متحدہ نے غزہ میں صیہونی جارحیت اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، وحشی صیہونی فوج نے پچھلے 24 گھنٹے میں 3 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں 31 فلسطینی شہید اور 97 دیگر زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 45 ہزار 885 تک پہنچ گئی جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 196فلسطینی زخمی ہیں۔
بہت سے زخمی اور متاثرین ابھی تک ملبے تلےدبے ہوئے ہیں اور امدادی کارکنان ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔
اس درمیان اقوام متحدہ کے ماہرین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں میڈيکل اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر حملے کے بعد اس علاقے میں اسرائیلی حکومت کے حملوں کو جنگی جرم قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے انجام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس اسپتال کے اطراف میں متعدد فلسطینیوں کو پھانسی دے دی ہے ۔