ایران تیرا شکریہ
فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین کی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) کی دعوت پر مختلف فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد اور قیدیوں کے تبادلے کا جائزہ لیا گیا۔
فلسطینی گروہوں اور جماعتوں نے فلسطینی عوام بالخصوص ایران، لبنان، یمن اور عراق کی حمایت کرنے والے محاذوں کو سراہتے ہوئے، فلسطینی قومی اتحاد کے تحفظ اور حالیہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر فلسطینی متفقہ حکومت کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا۔
فلسطینی گروہوں نے ایران کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی قومی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیا۔
حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے الاقصی طوفان آپریشن اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کو فلسطین کاز میں ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور جنگ کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن ہمیں خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا باعث ہے اور فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یہ اجلاس فلسطینی قومی اتحاد کے بارے میں ایک جامع پیغام ہے۔
شرکاء نے فلسطینی تنظیموں کے تمام استقامتی گروہوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے غزہ کے عوام کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والے تمام مزاحمتی محاذوں بالخصوص ایران، لبنان، یمن، عراق اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد منش لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی طرح سے غزہ کے عوام کی حمایت اور مدد کی۔
تاریخی جنگ بندی صیہونی حکومت کی ایک بڑی شکست ہے کیونکہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی خونریز مہم کے دوران اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہیں کر سکی۔