Jan ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran

غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد غذائی اشیاء اور آٹے کی حامل پہلی امدادی کھیپ غزہ میں داخل ہو گئی۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق انساندوستانہ امداد کے حامل دوہزار ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہيں

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق، رفح سرحدی گزرگاہ سے انسان دوستانہ امداد کو لے جانے والی ٹرکیں مسلسل غزہ میں داخل ہو رہی ہیں۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق، پہلے دن 200 ٹرکیں غزہ میں داخل ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ خوراک نے بتایا کہ شمالی غزہ میں واقع زیکیم اور کرم ابوسالم گزرگاہوں سے بھی امدادی سامان لے جانے والی ٹرکیں غزہ پٹی میں جا رہی ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے ہائی کمیشنر فلپ لازارینی نے بھی بتایا کہ غذائی اشیا اور گیہوں سے لدی 4000 ٹرکیں بھی سرحدوں پر تیار کھڑی ہیں۔

ٹیگس