Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائیل کا حملہ، بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

اسرائیلی جنگی طیارے مقبوضہ جولان کی جانب سے شام میں داخل ہوئے تھے

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب جنوبی شام میں واقع شمالی شہر ازرع کے شمال میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ یہ دھماکا شہر ازرع کے مضافات میں واقع فوج کے بارہویں بریگيڈ کے ایک مرکز پر اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

اس ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے مقبوضہ جولان کی جانب سے شام میں داخل ہوئے تھے اور شام کے اس فوجی مرکز کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث قریب میں واقع مکانات اور تجارتی مراکز میں آگ لگ گئی تاہم ابھی تک اس سے ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہيں ملی ہے۔

صیہونی حکومت کا یہ نیا حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے وزیردفاع مرہف ابوقصرہ نے بدھ کو ثالثوں کے ساتھ، جنوبی شام پر ہونے والے اسرائیلی حملے رکوانے کے لئے صلاح و مشورے کی خبر دی تھی۔

 

ٹیگس