Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پچاس فلسطینی قیدیوں کے عوض ایک اور صیہونی قیدی  رہا

فلسطینی تنظیم حماس کے فوجی بازو عز الدین القسام بریگیڈ نے آج پچاس فلسطینی قیدیوں کے عوض ایک اور صیہونی قیدی آزاد کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  القسام کے جوانوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے معاہدے کے تحت تیسرے مرحلے میں آج مزید تین صیہونی قیدیوں میں سے ایک خاتون صیہونی قیدی آگام برگر کو چھوڑ دیا ہے جس کے بدلے میں غاصب صیہونی حکومت عمر قید کی سزا پانے والے تیس فلسطینی قیدی اور بیس دیگر قیدیوں کو رہا کرنے کی پابند ہے۔ اس کے علاوہ آج مزید دو قیدیوں کو قسام کے جوان چھوڑ رہے ہیں۔ گادی موزس نامی صیہونی قیدی کے مقابلے میں صیہونی حکومت تیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔ اسی طرح اربیل یہود نامی ایک اور صیہونی خاتون کو آج قسام کے جوان رہا کر رہے ہیں جس کے عوض صیہونی حکومت تیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔ مجموعی طور پر حماس آج تین اسرائیلی قیدیوں کے عوض ایک سو دس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے جن میں تینتیس عمر قید کی سزا پانے والے قیدی اور تیس خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ٹیگس