Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • بنگلادیش کا سالانہ بیشوا اجتماع، سات افراد جاں بحق

بنگلادیش میں جاری "بیشوا اجتماع" کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں بنلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شمالی علاقے تونگی میں دریائے توراگ کے کنارے دنیا میں مسلمانوں کے بڑے اجتماعات میں شمار ہونے والا سالانہ اجتماع ’بیشوا‘ جاری ہے۔ یہ اجتماع تین مرحلوں میں انجام پا رہا ہے جس کا آغاز چھبیس جنوری کو ہوا تھا اور سولہ فروری تک جاری رہے گا۔
بنگلہ دیش میں ہر سال منعقد ہونے والے اس غیر سیاسی اجتماع میں دسیوں ہزار بنگلہ شہریوں کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں عقیدتمند شریک ہوتے ہیں جو اپنے وقت کو نماز، دعا، ذکر عبادت اور علما کی تقاریر سننے میں صرف کرتے ہیں۔ بیشوا اجتماع کی انتظامیہ کمیٹی کے ترجمان اور میڈیا کوآرڈینیٹر حبیب اللہ ریحان کے مطابق اس سال بہتر ممالک سے تین ہزار دوسو سے زائد عقیدتمند اس اجتماع میں شریک ہیں۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ اجتماع کے دوران مرنے والے عقیدتمندوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ٹیگس